گلگت بلتستان میں اسماعیلی برادری نےپرنس کریم آغاخان کے 79واں سالگرہ نہایت عقیدت اور احترام سے منایا
ہنزہ (اکرام نجمی) پوری دنیا سمیت گلگت بلتستان میں بھی اسماعیلی برادری نے اپنے روحانی پیشواء انچاسواں امام ہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان کے 79واں سالگرہ نہایت عقیدت اور احترام سے منایا اس موقعے پر عبادت گاہوں اور جماعت خانوں میں ملک کی سلامتی عالم اسلام کی سربلندی مسلمانوں کے آپس میں اتحاد اور دنیا میں امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں علمی ،ادبی اور ثقافتی تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا. تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مذہنی سکالرز نے عالم انسانیت کیلئے پرنس کریم آغاخان کے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ کی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا تاکہ امت مسلمہ ماضی کی طرح علم اور تحقیق کے میدان میں پھر سے اپنا مقام حاصل کرتے ہوئے اپنے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ حاصل کرسکے ۔
مقرریں کا مزید کہنا تھا کہ سرسلطان محمد شاہ آغاخان سوئم کا اس ملک کے قیام میں کلیدی کردار کسی تعارف کے محتاج نہیں اور آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پرنس کریم آغاخان چہارم نے پاکستان کے ترقی اور خاص کر پسماندہ علاقوں بلخصوص گلگت بلتستان میں بلاتفریق رنگ نسل و مسلک تعلیم اور صحت کے میدان میں جو خدمات سر انجام دی ہے وہ قابل تحسین ہے. آغا خان رورل سپورٹ پروگرام ،آغاخان ایجوکیشن سروسز اور آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے دیگر ادارے گلگت بلتستان اور چترال میں غربت کے خاتمے اور معیاری تعلیم کے فروغ میں حکومت کے ساتھ ملکر کئی عشروں سے کام کررہا ہے اور اسکے مفید نتائج عوام کے سامنے ہیں۔
پاکستان میں صحت کے بہتر سہولیات مہیا کرنے اور صحت کے شعبے میں قابل اور پیشہ وارانہ افراد کو پیدا کرنے میں آغا خان یونیورسٹی کراچی کا بہت اہم کردارہے جس میں سالانہ سینکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹر اسپیشلسٹس اور نرسنگ کا عملہ پیشہ وارانہ ڈگریوں کے ساتھ فارغ التحصیل ہوکر پاکستان کے مختلف علاقوں میں صحت کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
اس پر مسرت موقعے پر اسماعیلی کمیونٹی نے اپنے روحانی پیشوا کے سالگرہ کے موقعے پر کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ نیازولنگر کا بھی بندوبست کیا تھا. شام کو چراغاں بھی کی گئی ۔
گلگت بلتستان کے مختلف سول سوسائیٹی کے افراد کے علاوہ مذہبی اور سیاسی رہنماوںکی جانب سے بھی اسماعیلی برادری کو ہزہائینس پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کے موقعے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہز ہائینس کی خدمات کو سراہا گیا ہے
گلگت بلتستان کے مختلف سول سوسائیٹی کے افراد کے علاوہ مذہبی اور سیاسی رہنماوںکی جانب سے بھی اسماعیلی برادری کو ہزہائینس پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کے موقعے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہز ہائینس کی خدمات کو سراہا گیا ہے
No comments:
Post a Comment