کینیڈا میں ایک بہت بڑے میوزیم کی تعمیر کی جارہی ہے جِس میں مسلمانوں کی تاریخ، تہذیب، ثقافت و روایات سے متعلق ہزاروں اہم دستاویز اور تصاویر محفوظ طریقے سے نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔
کینیڈا کے وزیرِ اعظم اسٹیون ہارپر اور اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے جمعے کی شام کو ٹورنٹو میں مشترکہ طور پر ایک کامپلیکس کی تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد رکھنے کی رسم ادا کی۔
آغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کے اِس منصوبے پر 300ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جِس کے ذریعے ایک میوزیم، اسماعیل سینٹر کی عمارت اور ایک پارک تعمیر کیا جائے گا۔
ٹورنٹو کے ڈان ویلی پارک وے کے خوبصورت علاقے میں میوزیم کی تعمیر سنہ 2013تک مکمل کر لی جائے گی ۔ سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ اِس میوزیم میں مسلمانوں کی تاریخ، تہذیب، ثقافت اور روایات سےمتعلق ہزاروں دستاویز اور تصاویر محفوظ طریقے سے نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔
اسماعیل سینٹر اور میوزیم کی تعمیر پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے پرنس کریم آغا خان کو مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے پرنس کریم کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اُن کی ہر شعبے میں خدمات قابلِ تعریف ہیں۔

No comments:
Post a Comment