آغا خان یونیورسٹی کو چارٹر عطا کیے جانے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ Mar 16, 1983


×
1 / 4

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

16 مارچ 1983ء کو حکومت پاکستان نے کراچی میں نجی شعبے میں قائم ہونے والی پہلی یونیورسٹی آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کو باقاعدہ چارٹر عطا کیا اور اس کے ساتھ ہی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز میں طلبہ کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اس اسپتال اور یونیورسٹی کی منصوبہ بندی کا آغاز 1964ء میں اس وقت ہوا تھا جب اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا شہزادہ کریم آغا خان نے کراچی میں ایک اسپتال اور میڈیکل کالج کے قیام کا خیال پیش کیا تھا۔ ان کی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت پاکستان نے 84، ایکڑ رقبہ کا خطہ زمین بطور عطیہ پیش کیا اور 1971ء میں اس اسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو روپیہ مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرآغا خان میڈیکل یونیورسٹی کی تصویر اور قرانی آیات پر مبنی ایک طغرہ بنا تھا اور THE AGA KHAN MEDICAL UNIVERSITYکے الفاظ تحریر تھے۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن جناب عادل صلاح  الدین نے تیار کیا تھا ۔

No comments:

Post a Comment